Common frontend top

نواز شریف


نواز شریف کو کچھ ہوا تو قتل سمجھا جائے گا:رانا اشرف خان

منگل 12 مارچ 2019ء
رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنما ء رانااشرف خان نے کہا کہ ملک قرضوں سے نہیں چلتا، حکومت کو مشترکہ معاشی ایجنڈے کی پیشکش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر ہے ، کہا جا رہا ہے کہ ہم سی پیک کا دوبارہ جائزہ لیں گے ، ایسی باتوں سے چین میں بدگمانی پیدا ہوئی، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت 6 فیصد گروتھ چھوڑ کر گئی، آج مانگے تانگے کے ڈالروں پر انحصار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے


نوازشریف سے آج جیل میں ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈانہیں:بلاول

پیر 11 مارچ 2019ء
لاہور(خبر نگارخصوصی،سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ آج کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے میری ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈانہیں، انسانی ہمدردی کی بنیادپر ان سے ملنے جارہاہوں۔گزشتہ روز اپنی صدارت میں پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوازشریف کی بیماری پرتشویش کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ سابق وزیراعظم علیل ہیں ان کو علاج کی سہولتیں ملنی چاہئیں۔ بلاول بھٹونے پنجاب کے دوروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر خطرات کے سائے منڈلارہے ہیں اورحکمران نان ایشوز میں پھنسے ہوئے ہیں۔قومی
مزید پڑھیے


نواز شریف ضمانت کیلئے علاج کی حکومتی پیشکش قبول نہیں کر رہے

پیر 11 مارچ 2019ء
لاہور ( رانامحمد عظیم) میاں نواز شریف کی بیماری، حقیقت یا سیاست، اہم انکشافات سامنے آ گئے ۔ نوازشریف حکومت کی طرف سے سہولت ملنے کے باوجود بھی علاج کیلئے تیار نہ ہونے کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے قریبی دوستوں اور قانونی مشیروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ حکومت کی طرف سے علاج کی پیشکش قبول کر نے سے اپیل میں ریلیف ملنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ حکومت کہہ سکتی ہے کہ نوازشریف کو قید کے باوجود ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ اگر اسی بنیاد پر ضمانت
مزید پڑھیے


ہرطرح کے علاج کی پیشکش،نوازشریف کو پنجاب حکومت کا خط موصول

پیر 11 مارچ 2019ء
لاہور(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کو پنجاب حکومت کا ہرطرح کے علاج کی پیشکش سے متعلق خط موصول ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 8 مارچ کو نوازشریف کو خط تحریر کیاتھا جو جیل حکام نے گزشتہ روز انکے حوالے کیا۔خط میں حکومت کی طرف سے ملک کے اندر علاج کیلئے نواز شریف کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ نواز شریف مشاورت کے بعد چند روز میں حکومتی خط کا جواب دینگے ،اس حوالے سے انہوں نے وقت مانگ لیا ہے ۔علاوہ ازیں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے
مزید پڑھیے


نوازشریف سے سلوک افسوسناک ہے :اے این پی

پیر 11 مارچ 2019ء
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہاہیکہ اگر خدانخواستہ علاج نہ ملنے پر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے ،اتوار کو یہاں سے جاری اپنے بیان میں زاہدخان نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے ،نواز شریف تین ماہ سے بیمار ہیں عمران خان کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ جاکر نواز شریف کی تیمارداری کریں ،عمران خان ابھی تک اپوزیشن لیڈر بنے ہوئے ، ہیں جو ملک کے ساتھ زیادتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نہ بھولیں
مزید پڑھیے



نواز شریف کو کچھ ہوا تو قتل ہوگا ذمہ دار حکومت ہوگی:خورشید شاہ

پیر 11 مارچ 2019ء
سکھر(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریفکو نقصان ہوا تو وہ قتل تصور کیا جائے گا اور اسکا قصور وار حکومت کو سمجھا جائیگا۔ شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اسکی پارٹی میری ایک بات یاد رکھیں، اگر نالائقی کی وجہ سے نوازشریف کو نقصان ہوا تو اسکو قتل سمجھا جائیگا، اس میں عمران خان اور اسکے ساتھی ملوث سمجھیں جائیں گے اور وہ اس سے بچ نہیں سکیں گے ،نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ، سب
مزید پڑھیے


نوازشریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت عدالت دیگی:وزیراطلاعات پنجاب

پیر 11 مارچ 2019ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے میرا کام یہ ہے کہ حکومت جو کام کررہی ہے ا س کو لوگوں تک پہنچائوں اور اپنے پاس سے کچھ نہ کہوں ، وزیر اطلاعات یہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ منسٹری ان کی اپنی پروجیکشن کیلئے ہے لیکن ایسا نہیں ہے ۔ بندے کو اپنے الفاظ کا چنائو دیکھ بھال کر کے کرناچاہئے ۔ پروگرام نائٹ ایڈیشن میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں پی ٹی آئی کے نظریے کو آگے لے کرجائوں گا میں کسی کی ذات پر بات کرنے کا قائل
مزید پڑھیے


پی پی نوازشریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے :عامر متین

پیر 11 مارچ 2019ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار عامرمتین نے کہا ہے کسی بیمار کی تیمارداری اچھی بات ہے لیکن پیپلزپارٹی نوازشریف کی بیماری پر سیاست کررہی ہے کیونکہ جعلی اکائونٹس کے حوالے سے ان کے مقدمات بالکل آخری مرحلے میں داخل ہیں۔پروگرام بریکنگ ویوز ود92 میں میزبان اسداﷲ خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ چاہتے ہیں اس کو سیاسی ایشو بنالیا جائے ،حمزہ شہباز سے زیادہ مایوس سیاست نہیں دیکھی، ان کی کوئی اچھی اورسمجھ دار تقریر نہیں۔پی ٹی آئی نے پی ٹی وی کو بی بی سی بناتے بناتے ایل ایل سی بنادیا،میرا خیال ہے وزیراعظم کو اس معاملے
مزید پڑھیے


نواز شریف بیماری کے نام پر این آر او چاہتے ہیں : شاہد صد یق

پیر 11 مارچ 2019ء
لاہور (پ ر ) پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف بیماری کے نام پر این آر او چاہتے ہیں، جیل کی ز ند گی سے وہ آزادی چاہتے ہیں ۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زر داری اینڈ کمپنی اور نوازشریف نے اقتدار کی باریاں لگا کر ملکی خزانہ کو با پ دادا کی جا گیر سمجھے کر لو ٹا جب لو ٹ مار کے حسا ب دینے کی باری آ ئی تو یہ بیمار پڑ گئے
مزید پڑھیے


نواز شریف کو اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکومت ہو گی، ذوالفقار علی

پیر 11 مارچ 2019ء
لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رہنما و چیئرمین یوسی 186ذوالفقارعلی نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ حکومت کو انتقامی سیاست سے دور رہتے ہوئے ان کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تشویشناک حالت اگر مزید بگڑتی ہے تو اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہو گی۔ اس موقع محمد سلیم، حکیم خالد ، محبوب احمد ، محمد انور (جنرل کونسلر) و دیگر موجود تھے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں