Common frontend top

بشریٰ رحمان


کچھ گلہائے عقیدت شیخ منظور الٰہی کے نام_____؟


ممکن ہے ابھی کچھ لوگ باقی ہوں اور انہیں یاد بھی ہو کہ کسی زمانے میں شیخ منظور الٰہی پنجاب کے چیف سیکرٹری ہوا کرتے تھے۔ صرف چیف سیکرٹری ہونا ان کی واحد خوبی نہیں تھی۔ وہ بہت ہی خلیق‘ نفیس‘ نستعلیق اور ادب وآداب سے گوندھے ہوئے انسان تھے۔ بہت دھیما لہجہ‘ بہت منکسر اطوار‘ کہیں بھی بیوروکریسی کا کلف لگا ہوا نہیں تھا۔ کام اور دھیان میں مستعدی‘ فرائض کی ادائیگی میں جلدی‘ شوہر بے مثال اور دوست باکمال..... اس وقت وہ ہمارے بزرگوں میں شمار ہوتے تھے۔ جب میری ان سے اور ان کی سلیقہ شعار بیگم
بدھ 13 جون 2018ء مزید پڑھیے

شرم تم کومگر آئے کیوں؟

بدھ 06 جون 2018ء
بشریٰ رحمان
ہمارے ملک میں ہر امیر غریب امریکہ‘ کینیڈا‘ یورپ‘ اٹلی اور مڈل ایسٹ جانے کے لئے بے تاب رہتا ہے۔ مرتے جاتے ہیں۔ آپ نے اُن ملکوں کے ویزا پیپرز دیکھیں ہوں گے۔ خاص طور سے امریکہ اور کینیڈا کے‘ پلندے کے پلندے بھرنے پڑتے ہیں۔ اتنے خانے کہ آپ گن نہیں سکتے۔ اتنے سوالات واجب اور ناواجب کہ جواب دیتے دیتے آپ کے پسینے چھوٹ جائیں اور تو اور سائل کے والدین‘ بہن بھائی‘ عزیزواقارب کی بھی قبریں ادھیڑ کر معلومات مانگتے ہیں۔ کوئی آپ کی ماں کا نام یوں پوچھ سکتا ہے۔ وہ پوچھتے ہیں۔ یہاں تک پوچھتے
مزید پڑھیے


چپ ہوں تو کلیجہ جلتا ہے۔ بولوں تو تیری رسوائی ہے؟

بدھ 30 مئی 2018ء
بشریٰ رحمان
عام طور پر میرے ساتھ یہی ہوتا ہے۔ جب تک میری باری آتی ہے۔ موضوع گھس پٹ کر دُور نکل جاتا ہے۔ بقول منیر نیازی‘ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتی۔ میں ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں۔ پھر ہمارے عصر کے عظیم ادیب مشتاق احمد یوسفی نے بھی تو کہا ہے کہ کالم کی زندگی صرف ایک دن کی ہوتی ہے۔ اس سے پہلے بھی بہت ہی دلچسپ اور فکر انگیز معاملات اسلئے قلم زد نہ ہو سکے..... کہ میرا مختص دن نکل گیا تھا۔ لیکن آج سوچا ہے کہ کچھ عرض کر ہی دوں۔ بحث تو بڑی دلچسپ شروع
مزید پڑھیے


اے اللہ! جسٹس ثاقب نثار کی عمر دراز کر۔ آمین

بدھ 23 مئی 2018ء
بشریٰ رحمان
یہ جو رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی الیکٹرونک میڈیا پر چھم چھم چھن چھن اور تک دھنا دھن کی قسم کے ثقافتی میلے‘ خواہشوں کے ٹھیلے اور ہوس کی جھمیلے لگ جاتے تھے۔ یہ جو گلرنگ بازار سجائے جاتے تھے۔ لوگ ورغلائے جاتے تھے۔ بولیاں لگائی جاتی تھیں۔ ٹولیاں نوازی جاتی تھیں۔ اور طرح طرح سے انسانی نفس کو آزمایا جاتا تھا۔ کسقدر دلآزار تھا یہ منظر..... بے حد شکریہ جج صاحب! آپ نے اس ماہِ مقدس میں روح اور دِل کو سمع خراش کرنے والی آوازوں کو بند کرا دیا۔ ہم بھی سوچتے تھے‘ کوئی اللہ کا بندہ
مزید پڑھیے


آ۔ لوٹ کے آ جا___ مہاتیر‘ تجھے تیرے لوگ بلاتے ہیں!

بدھ 16 مئی 2018ء
بشریٰ رحمان
ایسا ہوتا ہے جانا اور پھر ایسا ہوتا ہے آنا___ اسے کہتے ہیں ’’کسب کمال کن کہ عزیز جہاں شوی‘‘ 92 سال کے مہاتیر محمد کو اس کے عوام نے بزور بلا لیا۔ وہ ان کی ضرورت بن گیا۔ ان کا نجات دہندہ بن گیا۔ مہاتیر محمد نے ۲۲ سال ملائیشیا پر حکومت کی۔ اور ملائیشیا کو دُنیا کے بڑے اور ترقی پذیر ملکوں میں شامل کر دیا۔ کوالالمپور کے ائیرپورٹ پر اترتے ہی اس بات کا احساس شدت سے ہوتا تھا کہ یہ مسلمانوں کا بہت بڑا ملک ہے___ گو اس کے اندر مختلف بودوباش کے جزائر ہیں۔ مگر ارتقا کے
مزید پڑھیے



گیارہ نکات اور اٹھارویں ترمیم؟ (3)

بدھ 09 مئی 2018ء
بشریٰ رحمان

ہم نے عمران خان کے گیارہ نکات سے بہت پہلے اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے کچھ سوالات اٹھانے شروع کر دئیے تھے۔ ہمیں خوشی ہے کہ عمران خان نے یکساں نصاب اور سیاحت کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا۔ ہمارے ملک میں سیاحت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس طرح انڈیا میں ہوئی ہے۔ نہ ہمارے سفارتکاروں نے پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے لئے دوسرے ممالک میں تقریبات اور تعلیمات عام کی ہیں۔ اسلئے کہ سفیرانِ کرام بھی اقرباء پروری کے تحت مقرر کئے جاتے ہیں۔ اسمبلیوں سے باہر جن کو نوازنا چاہا‘ سفیر بنا دیا۔ چاہے
مزید پڑھیے


تعلیم‘ سیاحت‘ ثقافت‘ بہبودآبادی اور 18ویں ترمیم؟ (۲)

بدھ 02 مئی 2018ء
بشریٰ رحمان

اگر تعلیم صوبوں کی تحویل میں دے دی گئی تھی تو خدا کے واسطے صوبوں سے گذشتہ پانچ دس سالوں کی کارکردگی کی رپورٹ تو مانگیے..... کیا سارے صوبوں کے سارے شہروں اور دیہاتوں کے پرائمری سکولوں کا سروے کر کے ان کے اندر بہتری کی صورت پیدا کی گئی۔ نصاب کا جائزہ لیا گیا۔ عمارتیں ٹھیک کی گئیں۔ پینے کے پانی کا بندوبست ہوا۔ لیٹرین بنائے گئے۔ گھوسٹ سکولوں کا قلع قمع ہوا۔ لڑکیوں کے لئے نئے سکول بنائے گئے۔ یہ تو صرف پرائمری کی بات ہے۔ مڈل اور میٹرک تک کے سکولوں میں کیا بہتری آئی۔ کتنے نئے
مزید پڑھیے








اہم خبریں