ڈیسک ) ایک امریکی سافٹ ویئر انجینئر نے اپنے بچپن کا شوق منفرد انداز سے پورا کرتے ہوئے 12.5 فٹ لمبی کھلونا بندوق تیار کرکے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا دیا ہے ۔خبروں کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ویلی کے رہائشی اور یوٹیوبر مائیکل پک نے ’’نرف این اسٹرائک ایلیٹ لانگ شاٹ سی ایس 6‘‘ کہلانے والی کھلونا بندوق کی نقل تیار کرلی ہے ۔12 فٹ 6 اِنچ لمبائی کے ساتھ، یہ اصل کھلونا بندوق کے مقابلے میں 300 فیصد بڑی ہے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے بھی اس بندوق کا معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کردی ہے۔ کہ یہ واقعی میں دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق ہے ۔