ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے روس کی ویرونیکا کوڈرمیٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ابو ظہبی اوپن کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا، یہ سبالینکا کی لگاتار 15 ویں کامیابی اور تیسرا ڈبلیو ٹی اے کراؤن ہے ۔ ابوظہبی اوپن کے فائنل میں سبالینکا نے کوڈرمیٹووا کو بغیر کسی خاص مزاحمت کے 6-2 کے یکساں سکور سے قابو کیا۔ فورتھ سیڈ بیلاروسی کھلاڑی نے گزشتہ سیزن کے آخر میں آسٹروا اوپن اور لنز ٹورنامنٹ جیتا تھا۔