لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر احمد شہزاد کی مالا کنڈ ڈویژن میں مقیم ہیں اورلاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو گھر گھر جاکر راشن تقسیم کر رہے ہیں۔ اپنے پیغام مین احمد شہزاد نے کہا ہے کہ یہ وقت نفرتیں پھیلانے کا نہیں بلکہ مثبت انداز فکر اپنانے کا ہے ۔ انسانیت کی خدمت کریں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا کی راہ میں مال خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالواور نیکی کرو بے شک خدا نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔