واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کی لابی میں دو افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ13 راہگیر زخمی ہو گئے جبکہ موقع سے فرار ہونے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیفٹیننٹ رے اسپینسر نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 44 سالہ لی ولسن نامی مشتبہ شخص نے فائرنگ کر کہ ایک مشتبہ شخص کو ہلاک جبکہ دیگر 13 راہگیروں کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والے افراد میں سے دو افراد کی حالت تفتیش ناک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ہوٹل کی لابی میں لگے سکیورٹی کیمرے کی مدد سے ملزم تک رسائی میں آسانی ہوئی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔