تہران(صباح نیوز)ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای نے روس کے یوکرین پر حملوں پر ردعمل میں کہا کہ یوکرین امریکہ کے پیدا کردہ بحرانوں کا شکار ہے ۔ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں،امریکہ پر اعتماد کرنا ایک غلطی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تنازع کی جڑ کو نہیں بھولنا چاہیے ، یوکرین کی صورتحال سے دو اہم سبق ملے ہیں۔ آیت اﷲ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ اور یورپ پر بھروسہ کرنے والی حکومتوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی حمایت حماقت کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کا یوکرین کل کا افغانستان ہے ۔