واشنگٹن (نیٹ نیوز،این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن کی اپنے پہلے سٹیٹ آف دا یونین خطاب کے دوران زبان پھسل گئی، دورانِ تقریر یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ دیا جس پر عقب میں بیٹھیں نائب صدر کملا ہیرس دلچسپ انداز سے چونک گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کے خطاب کی ویڈیو کا ایک کِلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پوٹن ٹینکوں کے ساتھ کیف کا چکر لگا سکتے ہیں لیکن وہ کبھی ایرانی عوام کے دل نہیں جیت سکے گا۔سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز پر پُرمزاح میمز بھی بنائیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔