لاہور(کلچرل رپورٹر) مقامی ہال میں انر پاکستان لیگ (آئی پی ایل) سیزن ٹو کے سپانسرشپ کنٹریکٹ طے پاگیا۔انر پاکستان کرکٹ لیگ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستارے میدان میں چوکے چھکے لگاتے نظر آئیں گے ۔ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے فنکاروں کی دس ٹیمیں شرکت کرینگی۔بی فار یو کیبز انر پاکستان لیگ سیزن ٹو کے لئے تھیٹر فنکاروں کی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ انر پاکستان لیگ میں شالیمار ایگلز، فیصل آباد شارکس، محفل سٹالینز، الحمرا نائٹ رائیڈرز، گوجرانوالہ بلز، پری کوئینز اور شہزادی وارئیرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔