لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور فیورٹ کوئی نہیں جیت پرفارم کرنے والی ٹیم کی ہوگی۔ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے ویڈیو کانفرنس میں کہا ہے کہ 3 ماہ کے طویل وقفہ کے بعد تیاریوں کا اچھا موقع ملا، ٹیم اچھی شیپ میں ہے ، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ، فیورٹ کوئی نہیں جیت پرفارم کرنے والی ٹیم کی ہوگی، ویسٹ انڈیز سیریز سے سیکھنے کا موقع ملا، اولڈ ٹریفورڈ پچ دیکھنے میں اسپنرز کیلیے سازگار لگتی ہے ، ویسٹ انڈیز کے میچ میں پہلے روز سے گیند اسپن ہوئی، نئی صورتحال اور موسم دیکھ کر دو اسپنرز کھلانے کا فیصلہ کریں گے تاہم دو سپنرز کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ کنڈیشنز سازگار ہوں تب بھی جیت کیلیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، ٹاپ آرڈر کا پرفارم کرنا اہم ہے ، دونوں ٹیموں کی بولنگ مضبوط ہے ، میزبان کی ٹاپ آرڈر کو بھی کنڈیشنز کی وجہ سے مسائل ہوئے ، اچھا آغاز اہمیت کا حامل ہوگا، اظہر علی اور اسد شفیق سمیت سب کو کہا ہے کہ توقعات کے غیر ضروری بوجھ سے آزاد ہوکر کھیلیں، اسد شفیق اور اظہر علی انگلینڈ میں پرفارم کرچکے جب کہ بابر اعظم نے بطور کپتان بھی دباؤ کو برداشت کیا، گزشتہ سیریز کے پرفارمر عابد علی اور شان مسعود پر اعتماد ہیں، سب سے امیدیں وابستہ ہیں، مضبوط ہوم سائیڈ کو زیر کرنے کیلیے بطور ٹیم پرفارم کرنا ہوگا۔
انگلینڈ کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرینگے : مصباح
منگل 04 اگست 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 04 اگست 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں