لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایچیسن کالج کالونی کرکٹ کلب نے دوستانہ میچ میں اپالو کرکٹ کلب کو 44رنز سے ہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق ایچیسن کالج کالونی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایچیسن کالج کی ٹیم نے مقررہ 35 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 219رنز بنائے ۔عاصم نواز نے 100رنز بنائے ۔ہدف کے تعاقب میں اپالو کرکٹ کلب 35اورز میں 175رنز بنا سکی۔