ویانا( سپورٹس ڈیسک) ایتھلیٹک فیڈریشن نے کینیا کے ایتھلیٹ کا ورلڈ ریکارڈ ماننے سے انکار کر دیا ۔ کینیا کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ ایلیویڈکپچوگے نے میراتھون کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا ، انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھٹنے سے بھی کم وقت میں طے کیا تھا ۔البتہ ورلڈ ایتھلیٹک فیڈریشن نے اس ریکارڈکو تسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے کیونکہ اس کا مؤقف ہے کہ یہ ریکارڈاوپن چمپئن شپ میں قائم نہیں ہوا۔ورلڈ میراتھون فیڈریشن کے صدر سیباستین نے نائیجرین ایتھلیٹ کی کوشش کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔ واضح رہے کہ کپچوگے کے پاس میراتھن کا عالمی ریکارڈ بھی ہے جو اْنہوں نے گزشتہ سال برلن میراتھن میں دو گھنٹے ایک منٹ اور 39 سیکنڈز کے ساتھ بنایا تھا۔