لاہور (سپورٹس رپورٹر ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس ہفتے کے روز مکمل ہوگیا۔ تین روزہ کورس میں این سی اے کے کوچز نے شرکاء کو لیکچرز دئیے ۔کورس میں شریک 11 ممالک کی 16خواتین نے کوچنگ کے گر سیکھے ۔اے سی سی لیول1 ویمن کوچنگ کورس میں4 پاکستانی خواتین نے شرکت کی۔ لاہور کی فریحہ محمود، گلگت سے تعلق رکھنے والی تسلیم بانو ، ایبٹ آباد کی عاتکہ صابر خان اور راولپنڈی کی رہائشی شہلا بی بی نے کورس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ایشین کونسل نے خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے ترتیب دیئے گئے کورس کا انعقادپہلی بارکیا ۔