کولمبو(سپورٹس ڈیسک )انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت نے 106 رنز پر ڈھیر ہونے کے باوجود بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیاکولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں باؤلرز کا راج رہا اور ابرآلود موسم میں دونوں ٹیموں کے بلے باز مجموعی طور پر صرف 207رنز بنا سکے ۔بھارت کے اتھروا انکولیکر نے پانچ وکٹیں لیں۔