لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے سنٹرل پنجاب کے سولہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے بابر اعظم کپتان جبکہ احمد شہزاد وائس کپتان ہوں گے ۔ سولہ رکنی ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں میں کامران اکمل وکٹ کیپر، سلمان بٹ، عمر اکمل، رضوان حسین، سعد نسیم، فہیم اشرف، حسن علی ، نسیم شاہ ، وقاص مقصود، احمد بشیر، بلال آصف، ظفر گوہر، عثمان قادر اور علی شان شامل ہیں۔ قومی ٹی ٹونٹی ایونٹ فیصل آباد میں 13 اکتوبر تا 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لئے سنٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ اعجاز جونیئر نے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔