ممبئی( سپورٹس ڈیسک ) بھارت ویمن نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ ویمن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے ، لارا ولورت 69 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، ۔جواب میں بھارت ویمن نے ہدف 48 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان میتھالی راج نے 66 بنائے۔