لندن(سپورٹس ڈیسک)فٹبال پریمئر لیگ میں ایورٹن نے ستاروں سے بھری مانچسٹر یونائیٹڈ کو چاروں شانے چت کر دیا جبکہ محمد صلاح کی ٹیم لیور پول نے کارڈیف کو دو صفر سے ہرا کر پھر ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایورٹن کا تگڑا مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا، تیرہویں ہی منٹ ایکروبیٹک گول نے جوش و جذبہ دکھا دیا۔ اٹھائیسویں منٹ پر پینتیس گز کے فاصلے سے ناقابل یقین گول درست نشانے ، گولی کِک اور مہارت کی مثال، دوسرے ہاف میں بھی دو گول کر کے ہیروز سے بھری ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو چار صفر کی شکست ہو گئی۔