لاہور(سپورٹس رپورٹر) بریسٹ کینسر کے حوالے آگاہی کے لیے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں ہوئی۔ پی سی بی انتظامیہ کی جانب سے پنک ڈے کی مناسبت سے سٹیڈیم میں خصوصی طور پرپنک ہورڈنگز اور کرکٹ بال سجائے گئے تھے جن پر پاکستان اور سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے دستخط کئے ۔ پی سی بی انتظامیہ کی جانب سے ان بالز کو مختلف انکلوژرز کے باہر رکھا گیا۔