لندن( آن لائن )برطانیہ میں پولیس سٹیشن میں فائرنگ سے ایک پولیس آفیسر ہلاک ہو گیا، ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ، جنوبی لندن کے کروئڈن پولیس سٹیشن میں فائرنگ کی گئی، حوالات میں قید 23 سالہ نوجوان کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ، واقعے میں کسی اہلکار نے گولی نہیں چلائی، حکام کا کہنا ہے یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، پولیس افسر کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا، گرفتار کئے گئے مشتبہ شخص کو بھی زخمی ہو نے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا ،اس کی حالت بھی تشویشناک ہے ، ملزم پر پولیس افسر کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کی کوشش کا الزام ہے ۔