مکرمی! پنڈی بھٹیاں سٹی میں معمولی آندھی بارش میں گھنٹوں بجلی کا بند رہنا معمول بنا ہوا ہے بر وقت شکایات کا ازالہ نہیں کیا جا رہا اور صارفین بجلی درست کرانے کے لئے رلنے لگے بجلی کی بوسیدہ تاریں ٹرانسفارمر جگہ جگہ ننگے تاروں کے جوڑ پچاس سالہ بجلی کا بوسیدہ تاروں کا نظام بجلی کی باربار بندش کا باعث بنتا آ رہا ہے مگر حکام اور ذمہ دار آفسران ٹس سے مس نہیں ہوتے ایک لاکھ سے زائد آبادی کیلئے شکایات سیل میں انتہائی کم سٹاف اور فنی خرابیاں دور کرنے کیلئے بجلی کی تاریں اور ٹیپ تک کی فراہمی بھی صارفین کو ہی کرنی پڑتی ہے۔ اہلیان پنڈی بھٹیاں سٹی کا حکام سے مطالبہ ہے کہ اس بوسیدہ نظام بجلی سے نجات دلائیں جوکہ حکومت کی بد نامی کا باعث بھی بن رہا ہے شہریوں نے کہا ایسا معلوم ہوتا ہے متعلقہ حکام کی توجہ تک نہ ہے اور یہ ہی کہا جا سکتا ہے اس شہر کا والی وارث تک کو ئی بھی نہیں شہر یوں نے گیپکو کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔ (علی حسن ،پنڈی بھٹیاں )