کراچی (اسپورٹس ڈیسک) عید کے موقع پر کراچی کے محمد راشد نے پاکستانیوں کو خاص تحفہ دیدیا، مارشل آرٹس فائٹر محمد راشد نے بھارت کے بنائے گئے 3 عالمی ریکارڈز پر قبضہ کرلیا۔محمد راشد نے عالمی ریکارڈ بنانے میں بھارت کو شکست دینے کی ٹھان لی۔محمد راشد نے کہا کہ میں اپنی یہ فتح اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔دوسری طرف گنیربک آف ورلڈریکارڈ نے بھارتی ریکارڈ توڑنے سمیت 4 ریکارڈ بنانے کی تصدیق کر دی جس کے بعد محمد راشد کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔