لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے جب کہ شائقین بکنگ کا طریقہ کار پیچیدہ ہونے کا شکوہ کرتے رہے ۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ گزشتہ روز نصف گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، ٹکٹوں کی قیمت 500، ایک ہزار، 2ہزار اور 4 ہزار روپے رکھی گئی ہے ، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹ بک کروائے جاسکتے ہیں، 4 سال تک عمر کے بچے والدین کے ساتھ بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاسکیں گے ۔