کھٹمنڈو ( سپورٹس ڈیسک) سائوتھ ایشین گیمز میں بنگلہ دیش نے ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکہ میں سری لنکا ویمن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرایا اور گولڈ میڈل حاصل کیا، اتوار کو کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بنگلہ دیش ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 91 رنز بنائے ۔سری لنکا کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔