لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کئے جانے والے ابھرتے نوجوان آل راؤنڈر عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بین سٹروک کی طرح ایک مکمل آل رائونڈر بننا چاہتا ہوں۔ قومی ٹیم کے لئے جس بھی شعبہ میں پرفارم کرنے کا موقع ملے ، کوشش کرونگا کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بیٹسمین ہے اسے باؤلنگ کر کے اپنے تجربہ میں اضافہ کر رہا ہوں۔ عبدالرزاق ایک ورلڈ کلاس آل رائونڈر رہے ہیں، ان کا خلا پورا کرنا ممکن نہیں تاہم میری کوشش ہوگی کہ ان کی طرح ٹیم کے لئے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں پرفارم کروں۔