لاہور ( سپورٹس ڈیسک) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران قومی ٹیم کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے سلور میڈل جیت لیا۔ ساؤتھ ایشین گیمز نیپال میں سلور میڈل جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اعصام الحق نے کہا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں اور سلور میڈل جیت کر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران ٹینس میں پہلی مرتبہ سلور میڈل جیتنے پر اپنی فین نمبر ون اور والدہ کے ساتھ یہ لمحات شیئر کر کے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ آئندہ بھی اسی طرح کی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گا ۔یاد رہے کہ فائنل میں اعصام کو بھارتی کھلاڑی نے ہرایا۔