بھوپال(این این آئی)بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں پولیس نے ریاست مدھیہ پردیش میں جھوٹے الزامات کے تحت 6 مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ان نوجوانوں کومدھیہ پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی ایماء پر ریاست کے شہر بھوپال میں فاطمہ مسجد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت سے گرفتار کیا۔تلاشی آپریشن کے دوران پولیس نے ان سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ایک سینئر پولیس افسرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرالزام لگایا کہ گرفتارکئے گئے مسلمان نوجوان طالبان کے حامی ہیں۔