اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا خواب پورا ہوگیا، ملک میں پی ایس ایل کا آغاز ہوا چاہتا ہے ،ماشااللہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا بہت ہی خوش آئند بات ہے ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اب ایسا ہی ہونے جا رہا ہے ،آج کا پاکستان ایک نیا اور پرامن پاکستان ہے ، اللہ کے فضل و احسان سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے ، انہوں نے کہاکہ حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ کا بحال ہونا بہت بڑی کامیابی ہے ، اس کا سہرا ہماری افواج اور سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔