لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام اہتمام بین الصوبائی انڈر19 ہاکی چیمپئن شپ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگئی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کیا۔ چیمپئن شپ افتتاحی روز چار میچز کھیلے گئے۔پہلا میچ کے پی کے بی اور پنجاب ڈی کے درمیان 2۔2 گول سے برابر رہا۔ دوسرے میچ میں پنجاب بی نے گلگت بلتستان بی کو ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد 0۔16 شکست دی۔ تیسرے میچ میں کے پی کے اے نے پنجاب سی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0۔1 سے ہرا دیا جبکہ چوتھے میچ میں سندھ اے نے فاٹا کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 0۔5 سے شکست دی۔ آج مزید چار میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ سندھ اے اور کے پی کے بی، دوسرا میچ فاٹا اور پنجاب ڈی کے درمیان کھیلا جائے گا۔