لیڈز(مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ نے ایشز سیریز کے تیسرے میچ میں دو نئے ریکارڈ اپنے نام کرلئے ۔ انگلینڈکی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں67رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔کم سکور کے باوجود 132سال بعد انگلینڈ ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس جیت ساتھ ہی انگلینڈ نے چوتھی اننگز میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنا 91 برس پراناریکارڈ توڑ دیا۔ انگلش ٹیم نے 1928ء میں آسٹریلیا کیخلاف ہی 332 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔