لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دی بینک آف پنجاب جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ انڈر 18 ٹائٹل محمد شعیب نے جیت لیا، فائنل میں احمد کامل کودس صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر گروپ ہیڈ بینک آف پنجاب نوفل داؤد، سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک،عامر ملک، منصور وڑائچ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ گرلز انڈر۔ 18 فائنل میں شمزہ دراب نے راحت جاوید کو6-1, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر۔ 18 ڈبلز کے فائنل میں محمد شعیب اور احمد کامل نے اسامہ محمود اور افام رانا کو 6-0, 6-1 سے ہرا دیا۔