آج کے تیز رفتار ڈیجیٹل دور میں مالی تحفظ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ بدقسمتی سے ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ اسی طرح سائبر جرائم پیشہ افراد نے بھی اپنے حربوں میں تیزی لائے ہیں۔ ابتدائی طور پر موبائل نیٹ ورک فراہم کنندگان کی جانب سے سم کی تبدیلی ایک جائز سروس تھی جو صارفین کو ان کے فون نمبرز کو تبدیل کیے بغیر ایک نئی ڈیوائس پر سوئچ کرنے میں مدد فراہم کرتی تھی۔ تاہم ابمجر موں نے سسٹم کو ہیک کرکے لوگوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کرنا شروع کر دیا ہے۔ حا لیہ برسوں میں سم کی تبدیلی ان دھوکے بازوں کے لیے ایک پسندیدہ طریقہ واردات بن گیا ہے جسے سم سویپ فراڈ کہتے ہیں۔سم سویپ فراڈ آپ کے فون پر موبائل نیٹ ورک سگنل (زیرو بارز) کے غیر متوقع نقصان سے شروع ہوتا ہے۔ تھوڑی دیر بعد آپ کو کسی ایسے فراڈی شخص کی طرف سے کال موصول ہوتی ہے جو آپ کے موبائل نیٹ ورک فراہم کنندہ کا نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔کال کرنے والا فراڈیہ آپ کو آپ کے موبائل نیٹ ورک کے ساتھ ایک فرضی مسئلہ سے آگاہ کرتا ہے اور درخواست کرتا ہے کہ آپ نیٹ ورک کنیکٹیویٹی بحال کرنے کے لیے اپنے فون پر "1" دبائیں۔ یہ بات نوٹ کرنا بہت ضروری ہے کہ ایسی صورتحال کا سامنا کرنے پر آپ کو کبھی بھی کوئی بٹن نہیں دبانا چاہیے۔ اس کے بجائے فوری طور پر کال منقطع کردیجئے۔اگر خدانخواستہ آپ "1" دباتے ہیں، تو کال اچانک ختم ہو جاتی ہے، اور آپ کا موبائل نیٹ ورک دوبارہ آف لائن ہو جاتا ہے۔ آپ کے علم میں نہیں کہ آپ کے فون کو ہیک کیا گیا ہے۔ اس کے بعد دھوکہ باز شخص آپ کے بینک اکاؤنٹ کو سیکنڈوں میں خالی کر دیتا ہے ۔ (رحمت عزیز خان چترالی)