دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا،ایونٹ میں کل ابتدائی روز سکاٹ لینڈ کی ٹیم سنگاپور اور ہالینڈ کی ٹیم کینیا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، اسی روز ہانگ کانگ کا مقابلہ آئرلینڈ، عمان کا مقابلہ یو اے ای سے ہو گا، سیمی فائنلز یکم نومبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ 2015ء میں منعقدہ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں مشترکہ طور پر فاتح قرار پائی تھیں۔