دبئی(92 نیوزرپورٹ)چیئرمین دبئی کرکٹ کونسل نے پاک بھارت کرکٹ سیریزکیلئے میزبانی کی پیشکش کردی،چیئرمین دبئی کرکٹ کونسل عبدالرحمان فلکناز نے یواے ای کودونوں ٹیموں کے میچزکیلئے بہترین نیوٹرل وینیوقراردیدیا۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک دوسرے سے کرکٹ میچز کھیلنے چاہئیے کیونکہ ان دونوں ممالک کے شائقین اپنے سٹار کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان جا کر نہیں کھیل سکتا تو دبئی ان کے لئے بہترین آپشن ہے ۔