موہالی(سپورٹس ڈیسک)بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آ ج موہالی میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا، ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔