لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے روانہ ہوگیا۔سکواڈ رات گئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہوا جوآج انگلینڈ پہنچ جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم 27 اپریل کو کینٹ کاونٹی کے خلاف میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، 3 پریکٹس میچوں کے بعد 5 مئی کو انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا، پھر 5 ون ڈے میچوں کی سیریز ہوگی۔ ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جب کہ ہر ٹیم سیمی فائنل سے پہلے 9، 9 میچ کھیلے گی۔واضح رہے کہ شاداب خان کی بیماری کی وجہ سے یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ٹیم کے ساتھ جانے والے محمد عامر اور آصف علی کے لئے بھی انگلینڈ کی سیریز نہایت اہم ہوگی اور وہ اس سیریز میں ملنے والے مواقعوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہو سکتے ہیں۔