راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے دورہ کے موقع پر راولپنڈی میں سکیورٹی کے انتظامات ملکی و عالمی سکیورٹی ایس او پیز کے تحت کئے گئے ہیں ،خدا کا شکر ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے سکیورٹی آفیشلز پنڈی پولیس کے سکیورٹی انتظامات سے مکمل مطمئن ہیں،راولپنڈی میں ہونے والے کرکٹ میچوں کے دوران ملکی و عالمی سکیورٹی ایس او پیز کے تحت اس طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں کہ عوام کو بہترین ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے گرائونڈ تک جانے کے روٹ کے سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کرنے کے بعد پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت ،ایس پی پوٹھو ہار سید علی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔