ڈھاکہ (اسپورٹس ڈیسک) آل راؤنڈر شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ مارچ میں شیڈول نیوزی لینڈ کے آئندہ دورے کیلئے ان کے نام پر غور نہ کیا جائے ۔ شکیب نے حال ہی میں بی سی بی کو ایک خط بھیجا جس میں بورڈ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اسے اپنے تیسرے بچے کی پیدائش پر اپنی اہلیہ (امریکہ میں) کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کا دورہ 20 مارچ سے شروع ہوگا۔