لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹر یلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان اس ہفتے کے آخر میں متوقع ہے جس کے لئے سابق کپتان سلمان بٹ ، فواد عالم اور عدنان اکمل کے نام اہم ٹور کے لیے زیر غور ہیں۔ دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیسٹ اورٹی ٹونٹی سکواڈ کی تشکیل پر ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے مشاورت کا آغاز کردیا ۔