لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔بھارت کے یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے برطانیہ کی تاریخ میں لندن میں سب سے بڑا مظاہرہ ہوا جس میں پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔وہ انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔