اسلام آباد،راولپنڈی( سپورٹس رپورٹر، رپورٹر 92 نیوز) راولپنڈی ویمن ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے ڈراز کااعلان کردیاگیا، گروپ اے میں حناز ملتان، آزادکشمیرالیون اور کے پی سٹارز پشاور جبکہ گروپ بی میں وائی ای ایس اسلام آباد، ڈی سی راولپنڈی الیون اور وائی ای ایس راولپنڈی کو رکھاگیا، ڈراز کیلئے ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحیدعباسی کی زیرصدارت منعقدہوا ۔