کراچی(92نیوزرپورٹ)سرکارکاپیسہ ذاتی اکائونٹ میں کیوں رکھا؟محکمہ کھیل سندھ نے اولمپیئن صلاح الدین سے رقم سودسمیت واپس مانگ لی،صوبائی حکام کے مطابق گرانٹ سے 7سال میں ہاکی کے فروغ کیلئے کچھ خرچ نہیں ہوا، اولمپیئن اصلاح الدین نے کہاہے کہ رقم سودسمیت اکیڈمی کے اکائونٹ میں ہے ،ہرسال انٹرسکول ٹورنامنٹ سپانسرشپ کی رقم سے کراتے رہے ہیں۔