لاہور(سپیشل رپورٹر) سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد شائقین کرکٹ کے لئے ایک اورخوشخبری آگئی،انگلینڈ اورآئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے امکانات بھی روشن ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اورآئرلینڈکرکٹ بورڈزکے اعلیٰ سطحی وفدنے سیف سٹیزاتھارٹی کادورہ کیااورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران نے سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا،وفدمیں انگلینڈکرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسراور ڈائریکٹر جب کہ آئرلینڈکرکٹ بورڈ کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹوآفیسرجب کہ پی سی بی کی جانب سے سی ای اوو سیم خان اورڈائریکٹرانٹرنیشنل آپریشنز ذاکرخان وفدمیں شامل تھے ۔اعلیٰ سطحی وفد کو کیمروں کے ذریعے بہترین سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کروایاگیاجب کہ سیف سٹیزکے ایم ڈی علی عامر ملک ، سی او او اکبر ناصر خان اور سی اے او محمد کامران خان نے وفدکوتفصیلی بریفنگ دی، سی سی پی اولاہور،ڈی آئی جی آپریشنزاورکمشنرلاہوربھی وفد کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔