ملتان(جنرل رپورٹر)القادر میموریل کرکٹ کلب کے زیراہتمام ریجن کرکٹ ٹیم کے منیجر امجد رزاق بھٹہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔جس میں ڈی ایس او جمیل کامران ،القادر میموریل کے صدر امجد حیات خاکوانی ،سابق فنانس سیکرٹری ناصر خان ،ڈی سی اے کی عبوری کمیٹی کے ممبران میاں سلمان نجیب رگبی کے صدر احمد یار خاکوانی ،حمد رشید سیال ،حافظ عبدالمالک قریشی ،کاشف رضا،فرحان بشیر ،احمد مکرم ،ازہر مسعود ،علی رضا نے شرکت کی۔شرکا ء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے ملتان ریجن کی کارکردگی مثالی ہے ، انہوں نے ہمیشہ ہر ایونٹ میں میرٹ کو ترجیح دی جس کی مثال ملتان ریجن کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی گریڈ 1 میں کوالیفائی کیا۔دریں اثناء ملتان ریجن ٹیم منیجر امجد رزاق بھٹہ کو یادگاری شیلڈ دی گئی۔