کراچی (سپورٹس رپورٹر) ووسٹر شار انگلینڈ میں کھیلی گئی نیٹ ویسٹ فزیکل ڈس ایبلٹی ورلڈ کرکٹ سیریز میں شرکت بعد ناکام پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم آج صبح ساڑھے 6 بجے پی آئی اے ایر لان کی فلائٹ PK 788 کے ذریعے کراچی واپس پہنچے گی ۔ واضح رہے کہ قومی فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم ورلڈ سیریز میں شکست کے بعد ٹیم پہلی بار بغیر ٹرافی کے واپس آئے گی ۔پاکستان ٹیم نے گزشتہ سال انگلینڈ کو ہوم گرانڈ پر ٹرای نیشن سیریز کے فانل میں شکست دے کر ٹاٹل جیتا تھا تاہم موجودہ دورے میں مبینہ غلط سلیکشن اور کرپشن کے الزامات کے ساتھ ٹیم کی واپسی ہوگی۔ قومی ٹیم کے کپتان نہار عالم ،واس کپتان جہانزیب ٹوانہ ،ٹیم مینجر امیر الدین انصاری ،اسسٹنٹ کوچ جاوید اشرف ،ٹرینر راشد قریشی اور میڈیا منیجر محمد نظامبھی ٹیم کے ساتھ ہیں جبکہ ہیڈ کوچ محمد جاوید نجی مصروفیات کے باعث انگلینڈ میں قیام کریں گے اور 6 دن بعد پاکستان واپس آیں گے ۔ قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کی پریس کانفرنس کل شام 4 بجے حنیف محمد ہای پرفارمنس سینٹراین سی اے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی جہاں انہیں غلط سلیکشن اور کرپشن کے الزامات جیسے تلخ سوالات کا سامنا ہوگا۔