لندن(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کی سابق کپتان کلیئر کونر 233 سالہ تاریخ میں میری لیبون کرکٹ کلب کی پہلی خاتون صدر بنیں گی۔ 43 سالہ سابق کرکٹر جو فی الحال انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی ویمن کرکٹ کی منیجنگ ڈائریکٹر، یکم اکتوبر 2021ء کو چارج سنبھالیں گی۔ وہ سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کی جگہ لیں گی جنہیں دوسری مدت ملازمت کے لئے مدعو کیا گیا ہے ۔ کونر نے کہا کہ مجھے ایم سی سی کا صدر نامزد ہونے پر فخر ہے ۔