لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرک فٹبال ایسوسی ایشن کے فٹبال ڈیویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح ہو گیا۔ بارہ روز فٹبال ڈیویلپمنٹ پروگرام میں ریفری کورس، ایڈمنسٹریشن کورس اور کوچنگ کورس کرائے جائینگے ۔ ماڈل ٹاون سوسائٹی فٹبال گراونڈ میں منعقد ہونیوالی فٹبال ڈیویلپمنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدرنے خصوصی شرکت۔ سردار نوید حیدر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے صوبے میں کھیل کے فروغ کو ممکن بنایا جائے ۔ فٹبال ڈیویلپمنٹ پروگرام میں ریفری کورس کے کوآرڈینیٹر طاہر صدیق ، ایڈمنسٹریشن کورس کے کوآرڈینیٹر محمد ریاض اور کوچنگ کورس کے کوآرڈینیٹر محمد عامرہوں گے ۔ پانچ روزہ ریفری کورس منگل سے شروع ہو گا۔