گال (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ انگلینڈ نے چوتھے دن پہلی اننگز کا آغاز نو وکٹوں کے نقصان پر 339 کے سکور پر کیا اور 344رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے 37رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تاہم سپنرز ڈوم بیس اور جیک لیچ نے میزبان ٹیم کو 126 رنز پر ٹھکانے لگا دیا ، دونوں نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے 164 رنز کا ہدف 43.3 اوورز میں 4وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ڈوم سیبلی 56 اور جوز بٹلر 46 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ ایمبولڈینیا نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔