سنسناٹی(سپورٹس ڈیسک) سنسناٹی اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں روس کے کوالیفائر پلیئر آندرے رْبلیو نے سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹ میں ہراکر اپ سیٹ کردیا، 16 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب فیڈرر اتنی جلدی ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں۔ سنسناٹی میں جاری ٹینس ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سوئس ٹینس سٹار اور ورلڈ نمبر تھری راجر فیڈرر کا سامنا نوجوان کوالیفائر اندرے رْبلیو سے تھا، میچ میں حیران کن طور پر فیڈرر مکمل بیک فٹ پر نظر آئے اور 21سالہ روسی کھلاڑی نے فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹ میں ہراکر شائقینِ ٹینس کو حیران کردیا۔راجر فیڈرر روسی کھلاڑی آندرے رْبلیو کو مبارکباد دیتے ہوئے ۔آندرے رْبلیو کی جیت کا اسکور چھ۔، تین اور چھ۔، چار رہا، یہ میچ صرف 62 منٹ جاری رہا۔دوسری جانب سربیا کے نووک جوکوچ اور فرانس کے رچرڈ گیسکے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔