کراچی( سپورٹس ڈیسک) بابر مسیح نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوبلی انشورنس رینکنگ سنوکر میں نمبر دو سیڈ ذوالفقار عبدالقادر کو جبکہ نمبر گیارہ سیڈ حارث طاہر نے نمبر سات سیڈ محمد اعجاز کو شکست دیدی۔ بابر مسیح نے 113 اور محمد آصف نے 100 خوبصورت بریک کھیلا۔ کراچی جیم خانہ میں جاری چیمپئن شپ میں اتوار کو سب سے دلچسپ مقابلہ محمد سجاد اور محمد احسن جاوید کے درمیان کھیلا گیا جس میں محمد سجاد نے 4-3 سے فتح اپنے نام کی۔محمد بلال نے بھی سہیل شہزاد کو 4-3 سے زیر کیا۔ حارث طاہر اور محمد اعجاز کے درمیان بھی دلچسپ مقابلہ رہا جس میں حارث نے 4-3 سے فتح اپنے نام کی۔ بابر مسیح نے عبدالقادر کیخلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کی ۔دیگر مقابلوں میں سلطان محمد نے ابو صائم کو 4-2 سے ، مبشر رضا نے راشد عزیز کو 4-2 سے ہرایا۔ احسن رمضان نے محمد حمزہ الیاس کو 4-2 سے ، اسجد اقبال نے محمد شہباز کو 4-1 سے شکست دی۔ ، محمد نسیم اختر نے محمد ماجد علی کو 4-1 سے اور عبدالستار نے آغا بلاول کو 4-2 سے ہرایا۔