لاہور(سپورٹس رپورٹر ) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے وشل میڈیا پر لانگ جمپ کی ویڈیو بنانے والے نوجوان آصف سے رابطہ کرلیا اور اسے ٹریننگ کے لئے لاہور بلا لیا ہے ۔ آصف نامی اس نوجوان کا تعلق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے ہے ، جس نے گیارہ بائکس اور ایک مقامی نہر کے اوپر سے لانگ جمپ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے فوٹیج وائرل کر دی تھی۔ نوجوان کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس نے اتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان کے و بھی اپنی جانب متوجہ کر لیا۔ فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان سے رابطہ کرلیا اور اسے لاہور بلالیا۔اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ وہ اس نوجوان کو ہر طرح کی سہولیات اور کوچنگ مہیا کریں گے اورمقابلے کے لیے تیار کریں گے ۔